21 اپریل 2012 - 19:30

مياں والي…مياں والي ميں ايک ايسا علاقہ بھي ہے جہاں سيکڑوں گھروں ميں بجلي تو ہے ليکن ميٹر ايک بھي گھر ميں نہيں لگا.

ابنا: مياں والي کي تحصيل پپلاں کے کوہ نور ٹاون ميں 200گھر اور 600زير تعمير پلاٹ ہيں.تمام گھروں ميں بجلي موجود ہے ليکن ميٹر کسي گھر ميں نہيں ہے. مکينوں کا کہنا ہے کہ واپڈا والے کنکشن ہي نہيں ديتے جبکہ واپڈا حکام يہ کہتے ہيں کہ اس جگہ پہلے کبھي ٹيکسٹائل مل ہوتي تھي، مل کے مالکان نے دھوکا دہي سے يہاں پلاٹنگ کر دي. قانون کے مطابق صنعتي علاقے ميں رہائشي آبادي نہيں ہو سکتي اس لئے کنکشن نہيں ديے جارہے.

.......

/169